زیتون کی کاشتکاری

زیتون کی کاشتکاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں 10 ملین ایکڑ رقبہ زیتون کی کاشتکاری کے لئے موزوں ہے۔پنجاب کے پوٹھوہار ریجن‘ بلوچستان‘ خیبر پختونخوا‘ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں زیتون کاشت کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں زیتون کی تجارتی بینادوں پر کاشتکاری کے منصوبہ کے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ 2020ئتک پاکستان میں 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر زیتون کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض علاقے زیتون پیدا کرنے کے حوالے سے انتہائی موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2021ئمیں پاکستان اپنا برانڈ ”پاک اولیو“ متعارف کروا رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ پوٹھوہار کے علاقہ میں پہلے ہی 11 ہزار 125 ایکڑ رقبہ پر زیتون کے 1.2 بلین درخت لگا ئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار میں زیتون ویلی سے زیتون کی 5 ہزار 118 ٹن زیتون کا تیل پیدا کیا جارہا ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 939 ایکڑ رقبہ پر زیتون کاشت کیا گیا ہے۔ بلوچستان گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی کاشتکاری کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کامرس -