الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے مانگامنڈی میں راشن پیکج تقسیم

  الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے مانگامنڈی میں راشن پیکج تقسیم

  

لاہور(پ ر)سندر شریف میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے لاک ڈاون میں بیوگان اور یتیموں غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقریب کا اہتمام مانگامنڈی چاہ تمولی نواز احمد خاں اوراحمد خاں ترین فارم ھاؤس پر کیا گیا۔جس دوران سینکڑوں یتیموں کو راشن پیکج دیا گیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن (پنجاب)کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد خاں ترین نے کہا کہ ہم الخدمت کی زیر کفالت بیوگان کو مشکل کی اس گھڑی میں نہیں بھول سکتے۔ مخیر حضرات کی مدد سے ہی مستحق افراد کی مدد ممکن ہوئی ہے۔جبکہ لاہور میں اب تک ہزار گھرانوں میں پکا ہوا کھانا پہنچا چکے ہیں۔

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن اپنے قائم کرونا ریلیف کیمپس سے مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ملکی مشکلات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کا اصل مشن بھی یہی ہے کہ غریبوں سے ملکر پیار بانٹا جائے جن کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -