صحافی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،رانا شعیب علی خضری

  صحافی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،رانا شعیب علی خضری

  

لاہور(پ ر)سندر شریف سابقہ سیکرٹری ویلفئیرپاکستان تحریک انصاف علامہ اقبال ٹاؤن زون لاہور رانا شعیب علی خضری نے کہا کہ کورونا وائرس میں عوامی خدمات انجام دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیس، پاک فوج، ریاستی اداروں، حکومتی نمائندوں اور اپنے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان کا عوامی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہم ایک قوم بن کر اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔

ہمارے تمام ادارے آزمائش کی گھڑی میں ملک و قوم کو اس جان لیوا کررونا وائرس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے بھی فرض ہے کہ ہم بھی اپنی حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر اپنے ملک و قوم کو اس جان لیوا کررونا وائرس سے بچائیں خطرناک وبائی امراض سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے اپنے گھروں میں رہنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔جو مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کا ساتھ دینے کیساتھ عوام کو کرونا وائرس کی وباء پر عوام کو ہر پل کی خبروں کیلئے اگاہ رکھے ہوئے ہیں۔صحافی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔جنہوں نے ملکی بقاء کیلئے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -