کرونا وائر س کے سامنے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، سلیم ر ضا

کرونا وائر س کے سامنے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، سلیم ر ضا

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ کرونا وائر س کے سامنے حکومت بے بس نظر آ رہی ہے،غر یبو ں کے گھرو ں میں فا قے اور شاہراہوں پر ناکے،پھر بھی حکومت سے کورو نا کنٹرو ل نہیں ہو رہا،لاک ڈاؤ ن محض مذا ق بازی اور دوکانداروں، مزدور طبقہ سے بد تر ین د شمنی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ لاک ڈاؤ ن کے باو جود سڑکو ں گلی محلو ں میں لو گ مٹرگشت کر تے پھر تے ہیں کیا یہ لاک ڈاؤ ن صر ف کارو بار تباہ کرنے کیلئے لگا یا گیا اگر لو گو ں کو گھرو ں سے نکلنے کی اسی طرح اجاز ت دینی تھی تو پھر کاروبار ی طبقے کو دوکانیں بند کرنے پرمجبورکیو ں کیا گیا۔

؟ انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پاکستان پہنچنے سے بہت پہلے ہی معیشت تباہ ہوگئی تھی۔نیازی حکومت نے ساری عوام کو بد حال اور اداروں کو بے جان کردیا ہوا ہے،حکومت کا کوئی منصوبہ بھی عوام کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ سارے منصو بے اپنے پیارو ں کی خوشنودی کیلئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مزدورں اور دیہا ڑی دار طبقے کو زندہ در گورکرنے والے حکومتی منصو بوں سے عوام بیزار ہو چکی ہے۔لا ک ڈاؤ ن پر یا تو سختی سے عملدرآمد کرایا جائے یا پھر کارو باری طبقے کو بھی اپنا کاروبار کرنے کی اجا ز ت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -