مساجد کی تالہ بندی کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے، صاحبزادہ حامد رضا

مساجد کی تالہ بندی کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے، صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(پ ر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کا سہارا بننا وقت کا تقاضا ہے۔ مساجد کی تالہ بندی کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے۔ مساجد سے بڑے اجتماعات دوسری جگہوں پر ہورہے ہیں۔صاحب حیثیت افراد رمضان شروع ہونے کا انتظار کئے بغیر زکوات، صدقات اور خیرات کے ذریعے کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ کرونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ عالمی برادری ایران پر عالمی پابندیاں ختم کروانے کے لئے کردار ادا کرے۔ موجودہ سنگین حالات میں ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انسانیت دشمنی ہے۔احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل اور تقدیر پر ایمان کے منافی نہیں۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی تفریق ختم کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم قومی اتحاد کا ماحول بنائیں۔ سیاست چھوڑ کر انسانیت بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ آزمائش کی گھڑی میں ایثار اور قربانی کے جذبے کی اشد ضرورت ہے۔

مساجد کی تالہ بندی حکومت کی سنگین غلطی ہے۔ناجائز منافع خور اللہ کے خوف سے ڈریں اور خلق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں۔ مسلم ممالک ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ پوری قوم متحد ہو کر کرونا کو شکست دینے کے لئے حکمت اور ہوش سے کام لے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے۔ موجودہ حالات میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -