دکھی انسا نیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے: ذوالفقار مصطفی ہا شمی

دکھی انسا نیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے: ذوالفقار مصطفی ہا شمی

  

لاہور(پ ر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے سر پر ست خلیفہ مجاز بر یلی شر یف علامہ ذوالفقار مصطفی ہا شمی نے کہاکہ دکھی انسا نیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، مخیرحضرات اپنے ارد گرد غر یب مستحق افراد کی رازداری سے مدد کریں تاکہ انکی عز ت نفس مجروح نہ ہو،قوم کے ہر فرد کی جان ومال کی حفا ظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس اللہ پاک کی طرف سے ایک ہلکا ساجھٹکا ہے ان حالات میں انفرادی واجتماعی سطح پر توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ درودشریف کی کثرت کی جائے جبکہ نوافل وصدقات بڑھائے جائیں اور اللہ پاک کے حضور سربسجود ہوکر اپنے انفرادی واجتماعی گناہوں کی صدق دل سے معافی مانگی جائے۔

انہو ں نے کہاکہ صاحب استطا عت لو گ حکومتی اعلانات سے ہٹ کرا پنے طور پر غر یبوں کی ہرممکن مدد کر کے ثا بت کر یں کہ ہم زندہ قوم ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -