پیاف کے راہنماؤں کا رئیس اے شیخ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیاف کے راہنماؤں کا رئیس اے شیخ کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور(پ ر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران میاں انجم نثار،میاں شفقت علی،چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر سیئنروائس چیئر مین ناصر حمید خان، وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی، سابق صدر محمد علی میاں،سہیل لاشاری،عرفان قصیر شیخ، ملک طاہر جاوید، سینیٹرظفر چودھری،صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ ودیگر نے رئیس اے شیخ کے انتقال پر انکے بیٹے فہیم شیخ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین مقام عطافرمائے۔

اور مرحوم کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے اس موقع پر کہا کہ رئیس شیخ مرحوم پیاف کے سیئنر ممبر اور پیاف کے بانیوں میں سے تھے نے اپنی تمام تر زندگی صنعتوں و تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کی۔ بزنس کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -