مزدوری کی تلاش میں بیٹھے مزدورں پر پولیس نے ڈنڈے برسا دئیے

  مزدوری کی تلاش میں بیٹھے مزدورں پر پولیس نے ڈنڈے برسا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)مزدوروں پر پولیس کا دھاوا اسلام پورہ چوک میں مزدوری کی تلاش میں بیٹھے مزدوروں کو پولیس نے ڈنڈے مار کر اٹھا دیا جس پر مزدوروں کی بڑی تعداد نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک طرف تو بے روزگاری کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں اور اب ہم پر یہ ظلم کیا جارہا ہے کہ ہمیں کام کی تلاش میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہے حکومت کو تو ہماری مالی امداد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ پولیس کو ایسی کاروائی کرنے سے روکا جائے اور ہمیں مزدوری کے لئے بیٹھنے کی اجازت دی جائے اور ہماری بھی مالی امداد کی جائے تاکہ ہم بھی گھر بیٹھ کر آرام سے کھاسکیں۔