کورونا دہشت کی علامت بن چکا،حافظ عبدالغفار

کورونا دہشت کی علامت بن چکا،حافظ عبدالغفار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدا لغفار روپڑی نے کہا ہے کہ کورونا ایک دہشت کی علامت بن چکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل رہا ہے، آج قوم کو کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔

ان حالات میں ہمیں کشمیریوں کو بھی کسی صورت نہیں بھو لنا چاہیے۔ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وباسے متاثرہے اہل اسلام ہمیشہ قربانی کے جذبے سے سرشار رہے ہیں اورہر آزمائش کی گھڑی میں اپنے غریب بہن بھائیوں اور کشمیریوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی رہنماؤں حافظ عبدالوھاب روپڑی موانا شکیل الرحمن ناصرحافظ عبدالوحید شاہدر روپڑی، اور شاہد جانباز سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا بڑی ہی خوفناک صورت حال سے دو چار ہے۔ کورونا ایک دہشت کی علامت بن چکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد کی زندگیاں نگل رہا ہے