4ہزار روپے ماہانہ و ظائف پیکیج وزیراعظم بحالی پیکیج کیساتھ اضافی ہو گا: سعید الحسن شاہ

  4ہزار روپے ماہانہ و ظائف پیکیج وزیراعظم بحالی پیکیج کیساتھ اضافی ہو گا: ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کرونا وائرس کے اقدامات کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فنانشل پیکیج برائے کرونا متاثرین کے تحت پنجاب25لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کیلئے 4ہزار روپے ماہانہ وظائف کا پیکج وزیر اعظم کے بحالی پیکج کے ساتھ ایک اضافی مراعات ہو گا۔مستحق خاندانوں تک رسائی کے لئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ کمشنرزکے تحت کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ مستحق افراد ایک سادہ فارم پر آن لائن معلومات فراہم کر سکیں گے تاکہ کرونا کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی پر عمل ممکن ہو۔ اس مقصد کے لئے واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والے فارم بھی قابل قبول ہوں گے۔انہوں کہا ہے کہ کسی بھی قدرتی آفت, وباا و دیگر کسی بھی حا لات سے عوام کو بروقت اور با خبررکھنے کے سلسلہ میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کردار کسی بھی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔اس محکمہ نے جنگی بنیادوں پرحکومتی پالیسیوں اور اقدامات کواجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔ یہ محکمہ دیگر محکموں کے ماتھے کا جھو مر ہے۔انہوں نے کہا کہ مرض کی تشخیص، علاج اور قرنطینہ میں مقیم افراد کے خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے لیے محکمہ صحت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اب تک ساڑھے11 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ یومیہ اجرتی ملازمین کے لئے 10ارب کا تعارفی پیکج متعارف کروایا جا رہا ہے۔ جس کا اطلاق رواں ہفتہ میں ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -