پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا کرونا ریلیف فنڈز میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا کرونا ریلیف فنڈز میں حصہ لینے کا اعلان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستانی نژاد ارب پتی برطانوی شہری وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈز میں بھی بھر پور حصہ لینے کا اعلان۔ برطانیہ کے شہر لندن میں مقیم پاکستانی نژادکاروباری شخصیت شیخ طاہر نے پریس کانفرنس کرتے کہاہے کہ وہ پہلے پاکستانی اور بعد میں برطانوی شہری ہیں وہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری لیکر آئے ہیں جس میں کچھ انکے دوست بھی شامل ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کے کارونا ریلیف فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال ہو یا زلزلہ زدگان اووسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ سب سے زیادہ فنڈنگ کی اپنے ملک اور قوم کی مشکل وقت میں ہمیشہ کی طرح سب سے زیادہ فنڈنگ کر کے مدد کی ہے۔ انہوں نے بتایا کورونا ریلیف فنڈز کیلئے یوکے سے ایک دوست نے ایک لاکھ روپے بھیج بھی دئیے ہیں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس اتنے وسائل جس سے پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا وہ اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کریں اور مجھے یقین ہے کریں گے کیونکہ میں جانتا ہوں پہلے بھی کروڑوں اربوں روپے کی فنڈنگ کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -