ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر مزدور طبقے میں راشن تقسیم

  ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر مزدور طبقے میں راشن تقسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن اور پی پی پی مڈل ایسٹ نے گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کی مناسبت سے کرونا وائرس کی وجہ سے محصور مزدور طبقے تک راشن پہنچانے کا انتظام کیا اور بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔ پی پی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری رانا محمد خالد نے پی پی ریاض کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ آج کا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھٹو شہید آج بھی زندہ ہیں، آپ پھانسی کے پھندے پر جھول کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔پی پی پی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو غریبوں اور مزدوروں کی آواز ہے جو پاکستان کے اصل وارث ہیں۔ بھٹو شہید نے اپنے خون سے جو پودا لگایا ہے اس کی آبیاری پی پی پی کا ہر کارکن اپنا فرض اولین سمجھتا ہے۔ پی پی مڈل ایسٹ کے نائب صدر وسیم ساجد نے کہا کہ آمر کا نام آج اس کے حامی بھی نہیں لیتے لیکن بھٹو کا نام مخالفوں کیلئے بھی جمہوریت کا استعارہ ہے۔

پی پی مڈل ایسٹ ویمن ونگ کی سیکریٹری جنرل فرح احسن نے کہا کہ چار اپریل ۱۹۷۹ کی سیاہ رات کے بادل آج بھی اس مملکت پر چھائے ہوئے ہیں۔ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ سفر ابھی طویل ہے۔ پی پی ریاض ریجن کے سینیر نائب صدر یونس ابو غالب نے بھٹو شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج بھی پاکستان کی سیاست بھٹو شہید اور اینٹی بھٹو کے گرد گھومتی ہے۔ پی پی ریاض ریجن کے سیکریٹری جنرل رانا عدیل نے کہا کہ بھٹو شہید واحد سیاستدان تھا کہ جس نے عام آدمی کو نہ صرف زبان دی بلکہ اس کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنا بھی سکھایا۔ پی پی ریاض ریجن کے نائب صدر ملک عبدالکریم نے کہا کہ بھٹو شہید کا مشن خدمت تھا اور ہم یہ مشن جاری رکھیں گے۔ پی پی ریاض ریجن کے سیکریٹری اطلاعات شریف بلوچ نے کہا کہ بھٹو شہید ہمارے خون میں بستے ہیں۔ ہی پی پی ریاض ریجن کے دیگر عہدیداران صداقت حسین، سردار نصیر، ملک بلاول، ملک شفیق، چوہدری اکرام، غلام نبی، جہانگیر بدر، ملک بخت خان، حضرت ولی، حیات خان، ہدایت اللہ، فلک تاج اور فضل کریم نے بھی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -