کرونا وائرس کیخلاف جنرل ہسپتال کی انتظامیہ متحرک،ملازمین میں حفاظتی کٹس تقسیم

کرونا وائرس کیخلاف جنرل ہسپتال کی انتظامیہ متحرک،ملازمین میں حفاظتی کٹس ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کرونا وائر س کے خلاف لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ 13دنوں کے دوران جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 57680 سرجیکل ماسک اور این99و95 ماسک ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف میں تقسیم کیے۔ طبی معائنہ اور نگہداشت پر مامور سٹاف کو 411پی پی ای کٹس،2600سے زائد بلیو گاؤن اور سینی ٹائزر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ کرونا وائر س سے طبی عملے کو بچانے کے لئے جنرل ہسپتال میں بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے طبی عملے پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں مذکورہ اشیاء کی دستیابی بھی کافی مشکل کام ہے ان اشیاء کو قیمتی تصور کر تے ہوئے احتیاط کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ انہیں ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق مریضوں اور ملازمین کی ضروریات و تحفظ فراہم کریں گے اور اس سلسلے کو کورونا کے آخری مریض کی صحت یابی تک جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -