پی ٹی آئی کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں تحفظ ہے،پیر اعجاز ہاشمی

پی ٹی آئی کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں تحفظ ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علما ئے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمد ہاشمی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر برسراقتدار آنے کے دعوے کرنے والے عمران خان کے لئے اپنی پارٹی کے کرپٹ مافیا کو نیب کے حوالے کرنا اور انہیں سزا دلوانا نا بہت بڑا چیلنج ہوگا۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ جہانگیر ترین کب نیب کی تحویل میں ہوں گے؟ ہم دیکھیں گے کہ کب انہیں پی ٹی آئی سے نکالا جاتا ہے؟ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ نہیں، تحفظ ہے اورکچھ عناصر کو خوش کرنے کے لئے صرف سیاستدانوں کوبدنام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ سابق حکمران جماعتوں کے کرپٹ عناصر پی ٹی آئی میں جمع کر کے پارسائی کے درس دینے والے عمران خان کی اخلاقیات اور سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔

جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ عقائد اور احکامات کے ساتھ اخلاقیات، اسلام اور ریاست مدینہ کی بنیاد ہے مگر عمران خان مسلسل جھوٹ اور بہتان کا حصہ لیتے رہے ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ وہ جہانگیر ترین کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں مگر فرانزک آڈٹ کی بات کرنے سے لگتا ہے کہ وزیراعظم اپنے اے ٹی ایم کو بچانا چاہتے ہیں اور ثابت ہوگیا کہ نیب صرف اور صرف اپوزیشن رہنماؤں کے لئے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -