اے ٹی آئی کے کارکنوں نے تھیلیسیمیاکے ننھے مریضوں کیلئے خون کی بوتلیں عطیہ کر دیں

  اے ٹی آئی کے کارکنوں نے تھیلیسیمیاکے ننھے مریضوں کیلئے خون کی بوتلیں عطیہ ...

  

لاہور(پ ر)انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان نے تھیلیسیمیا کے مریض ننھے فرشتوں کیلئے 500سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کر دی ہیں۔ کرونا وائرس،لاک ڈاؤن اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث ملک بھر میں تھلیسیمیا کے مریض ننھے فرشتوں کو خون کا عطیہ دینے والوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی کے باعث ننھے فرشتوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے جبکہ چند روزقبل خون میسر نہ آنے پر 4بچے زندگی کی بازی بھی ہار گئے تھے۔انجمن طلبہ اسلام کی مرکزی قیادت نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر کارکنانِ اور نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری اپنے قریبی تھلیسیمیاسنٹر پہنچیں اور خون کا عطیات جمع کروائیں۔

لاہور۔اسلام آباد۔کراچی۔نواب شاہ۔بہاولپور۔ اوکاڑہ۔گوجرانوالہ۔فیصل آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں 500سے زائد بوتلیں خون کے عطیات جمع کروادئیے گئے ہیں جو تھلیسیمیا اور خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو لگایا جائے گا۔

اے ٹی آئی کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ جب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوتے نوجوان خون کے عطیات دیتے رہیں گے۔ملک میں ایک لاکھ بچے تھلیسیمیا سے متاثر ہیں جبکہ 49ہزار بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اپنے خون سے ننھے فرشتوں کی زندگیوں کے گل ہوتے چراغوں کو روشن کریں۔ خون کے عطیات کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔تھلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانا ہم پر فرض ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -