کرونا کی وجہ سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،اسلم طاہر

  کرونا کی وجہ سے برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،اسلم طاہر

  

لاہور()پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی مختلف ممالک کو برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں،موجودہ حالات میں حکومت کو ہرسیکٹر کی سرپرستی کرنا ہوگی تب ہم اس بحرانی صورتحال سے باہر نکل سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان اور اعجاز الرحمان سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد اسلم طاہر نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بروقت فیصلے کررہی ہے۔

اوردرست سمت میں گامزن ہے اور ہم سب کو اللہ تعالیٰ سے رحمت اور فضل کی امید رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مختلف ممالک کو برآمدات بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ہم نے موجودہ حالات میں ثابت قدم رہنا ہے اور اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو ہر سیکٹر کی سرپرستی کرنا ہو گی جس کے ذریعے ہم اس بحرانی صورتحال سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ ہنر مند بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، انڈسٹری کے لوگ اپنے طور پر ان ہنر مندوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں لیکن حکومت سے اپیل ہے کہ ا ن کیلئے مالی معاونت کا پیکج دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -