پی پی 150 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب

پی پی 150 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی پی پی 150کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشاء پرنس کے صاحبزادے اور رہنماء پیپلز پارٹی چودھری وقاص منشاء پرنس کی جانب سے پارٹی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ میں کرونا سے بچاؤ کے لیے کلورین کا سپرے بھی کروایا گیااور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لیے فاتح خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔پارٹی رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ہم نے اپنے قائد بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر علاقہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر علاقہ میں کلورین سپرے کروایا اور بعد ازاں گھر میں فاتحہ خوانی کا اہتما م کیا۔

وقاص منشا پرنس کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اس ملک کے عظیم رہنماء تھے ان کی بدولت آج پاکستان ایٹمی قوت بنے بیٹھا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم آج بھی پارٹی کے ساتھ جڑے ہیں اور پارٹی کے لیے حاضر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -