کنگھر آبادی کی اصلیت پٹوار سرکل سے سامنے آ گئی
لاہور(عامر بٹ سے)صوبائی دارلحکومت کی تحصیل کینٹ میں واقع پانچ سو سال قبل ویرانے کو آباد کرنے والے شخص کے نام سے منسوب پٹوار سرکل گھنکر کی اصلیت بھی سامنے آگئی۔ مغلیہ حکومت کے ادوار میں ایک ویران سے جنگل میں رہنے والے دھنگر نامی شخص نے اس جنگل میں یہ اپنا گھر بنایا اور ْاس جنگل کو آباد کیا دھنگر کی موت کے بعد نسل در نسل اس کے خاندان نے اپنے ڈیرے جنگل میں لگائے اور اس کو آباد کرتے ہوئے باقاعدہ شہر میں تبدیل کر دیا۔دھنگر کے نام سے منسوب اس علاقے کا نام بگڑتے بگڑتے گھنکر پکارے جانے لگا پاکستان بننے کے بعد اس کو حکومتی سطح اور سرکاری طور پر بھی گھنکر کے نام سے جوڑ دیا گیا۔تحصیل ماڈل ٹاون میں ڈی ایچ اے فیز 10 گجومتہ روڈ کساتھ ملحقہ گھنکر میں 4 ہزار سے زائد آبادی موجود ہے جو کہ اپنے علاقے کی تاریخ اور اس کے نام کی بیناد سے بھی ناواقف ہیں محکمہ ریونیو کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق گھنکر موضع ایک تاریخی حامل کے نام سے منسوب ہے اور یہ موضع بھی اس وقت کیمپوٹرازڈ کرتے ہوئے آن لائن کیا جا چکا ہے پاکستان بننے کے 73 سال بعد روزنامہ پاکستان نے اس پٹوار سرکل کی تاریخی ہسٹری سے پردہ ْاٹھایا اور ْاس تاریخ کو سب کے سامنے ظاہر کیا جو کہ قبل ازیں صرف علاقے کے پٹواری کے بستے تک محدود تھی۔