مستحق افراد کو حکومت تنہا نہیں چھو ڑے گی،ڈاکٹر شاہد صد یق

مستحق افراد کو حکومت تنہا نہیں چھو ڑے گی،ڈاکٹر شاہد صد یق

  

لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مستحق افراد کو حکومت کسی صور ت تنہا نہیں چھو ڑے گی،کرونار یلیف فنڈ میں جمع ہو نے والی رقم کی پا ئی پا ئی غر یبو ں اورمستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی۔حکومت عارضی نہیں مستقبل بنیادوں پر عوام کی امداد کو اپنا فر یضہ سمجھتی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر قیاد ت میں 146کرو ڑ رو پے سے زائد کی لاگت سے ایک لاکھ ستر ہزار مستحق خاندانو ں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے یہ سلسلہ ابھی روکانہیں مزید امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کر کے حکومت نے غیر ملکی صنعت کارو ں کو سرما یہ کاری کی دعوت دے دی ہے غیر ملکی سرمایہ کارو ں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک معا شی طور پر تر قی بھی کرے گااور بے روز گاری کا خا تمہ بھی ممکن ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کورو نا وائر س کے مر یضو ں میں بہت زیادہ اضا فہ نہیں ہو ا برو قت لاک ڈاؤ ن کے بہتر نتائج حا صل ہورہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -