22کروڑ پاکستانیوں کو ایک ٹیم بن کر کرونا کو شکست دینی ہے: چودھری سرور

22کروڑ پاکستانیوں کو ایک ٹیم بن کر کرونا کو شکست دینی ہے: چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے انسداد کرونا کیلئے ہلال احمر پاکستان کی ”محافظ فورس“اور ”محافظ موبائل ایپ“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرونا ریلیف فنڈز کیلئے ہم نے 100کروڑ روپے جمع کر نے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ انشاء اللہ ہم غر یب خاندانوں کو گھر کی دہلیز پر راشن کی فراہمی یقینی بنائیں گے راشن کی فراہمی مکمل طور پر سیاسی تفر یق سے ہٹ کر میرٹ کے مطابق کی جائے گی۔ سیاسی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتاہوں وہ سیاست نہ کر یں بلکہ کرونا سے بچاؤ اور غریب خاندانوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔کرونا وائرس دنیا بھر میں تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے جب تک لوگوں گھر وں سے کرونا کو لینے خود باہر نہیں جائیں گے۔ کروناخود آپ کے گھر نہیں آئیگا‘22کروڑ پاکستانیوں کو ایک ٹیم بن کر کرونا کو شکست دینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں انسداد کورونا کیلئے ہلال احمر پاکستان کی محافظ فورس اور محافظ موبائل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے اس موقعہ پر ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین ابرار الحق و دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے اپنے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کروناکیخلاف فر نٹ پر لڑنیوالوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے عوام جب تک کورونا کولینے خود نہیں جائیں گے وہ کبھی نہیں آئیگا کرونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے کروناکیساتھ ساتھ ہم نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے یقینی بنائیں گے کوئی بھی غر یب خاندان راشن سے محروم نہ رہے۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -