انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ابہام پیدا کیا گیا،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ابہام پیدا کیا گیا،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) چیئر مین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اسلم فاروق کا کہنا ہے کہ چینی سے متعلق انکوائری رپورٹ کا منظر عام پر آنا خوش آئند ہے،رپورٹ جاری ہونے کے بعد اس کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی اس معاملے پر شفاف اور حقیقت پر مبنی بحث کی ضرورت ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ چند افراد کو ٹارگٹ بنانے کی بجائے اس رپورٹ کو مثبت انداز اور ملکی مفاد میں دیکھا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کمیٹی نے انڈسٹری کی تعارفی تفصیلات کو سنا، ہماری خواہش تھی کہ کمیٹی ہمیں مزید مسائل اور بے ضابطگیوں سے آگاہ کرتی تاکہ ہم اس رپورٹ سے پہلے کمیٹی کو ایک حقیقی اور شفاف رپورٹ کے لیے آگاہی دے سکتے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کمیشن کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ وہ شوگر انڈسٹری کی اندرونی معاملہ فہمی کر رہا ہے۔ کمیشن کو چاہیے کہ آئندہ ایسوسی ایشن کو زیادہ وقت دے تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے۔

اسلم فاروق

مزید :

صفحہ آخر -