مساجد مدارس کے بجلی بل معاف کئے جائیں،پاکستان علما کونسل

  مساجد مدارس کے بجلی بل معاف کئے جائیں،پاکستان علما کونسل

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان علما کونسل نے وزیر اعظم عمران خان سے مساجد و مدارس کے چار ماہ کے بجلی بلز معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔مولانا طاہر اشرفی نے خط میں وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجدا ور مدارس کے چار ماہ کے بجلی بلز معاف کئے جائیں۔ مدارس کے آئمہ موذن اساتذہ کو بھی حکومتی ریلیف میں حصہ دیا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ عوام الناس موجودہ مہینوں رمضان شوال میں مساجد و مدارس سے تعاون کرتے تھے،کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کاروبار بند ہے،مساجد مدارس بند ہیں لوگ مساجد مدارس کی مدد نہیں کرپا رہے،لوگوں کی سکت اور مساجد مدارس کی بندش کے باعث یوٹیلٹی بلز چار ماہ کے لئے معاف کئے جائیں۔

بجلی بل

مزید :

صفحہ آخر -