لاہور کیمپ جیل کے مزید 26 قیدیوں میں کروناکی تصدیق

لاہور کیمپ جیل کے مزید 26 قیدیوں میں کروناکی تصدیق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں مزید 26 قیدی موذی وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ابھی تک قیدی کیمپ جیل میں ہی موجود ہیں۔ دو روز قبل محکمہ صحت کی جانب سے قیدیوں کے نمونے لئے گئے تھے جن کی گزشتہ روزرپورٹس آنے کے بعد ان میں قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اگر قیدیوں کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو دوسرے قیدیوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کرونا کی تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -