آٹاچینی فراڈ میں پوری حکومت ملوث ہے،پیپلز پارٹی پنجاب

        آٹاچینی فراڈ میں پوری حکومت ملوث ہے،پیپلز پارٹی پنجاب

  

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ اور چودھری منظور نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، رپورٹ میں ملوث جہانگیر ترین، خسروبختیار اور ق لیگ کا عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں کلیدی کردار تھا۔چینی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کابینہ نے کیا تھا،چینی فراڈ میں پوری حکومت ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کرپٹ نہ ہو تو ٹیم کرپشن نہیں کرسکتی۔جہانگیر ترین کے جہاز کے بغیر پی ٹی آئی کی پنجاب میں حکومت سازی ممکن نہ تھی۔جہانگیر ترین سبسڈی وصول کرنے کی تصدیق کر چکے،فرانزک رپورٹ کی کیا ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -