عمرہ اور ٹریول کے سیکڑوں دفاتر بند،ملازمین فارغ کرنے پر مجبور

عمرہ اور ٹریول کے سیکڑوں دفاتر بند،ملازمین فارغ کرنے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول اورعمر ہ ٹریڈ دیوالیہ کا شکار۔وزیر اعظم کی طرف سے ریلیف پیکیج کے منتظر۔بڑی عمر ہ اور ٹریول کمپنیوں کیلئے ملازمین کو افورڈ کرنا محال ہوگیا،کا م شروع ہونے تک 95فیصد ملازمین کو بغیر تنخواہ کے فارع کرنے پر مجبور۔ائیر لائنز کی طرف سے ریفنڈ اور سعودی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے عمرہ ویزہ، عمارتوں اور ٹرانسپورٹ کی ایڈوانس اداکی گئی رقوم کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے دفتر اخراجات پورے کرنا نہ ممکن ہوگیا۔عمرہ اور ٹریول کے سینکڑوں دفاتر بند۔عمرہ سے رہ جانے والوں کا رقوم کی واپسی کیلئے دباؤ برقرار۔عمرہ کمپنیوں کی طرف سے بے روز گار کیے جانے والوں کا وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ ریلیف فنڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ۔ہر آنے والے دن میں ٹریول اور عمرہ ٹریڈ کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ائیر لائنز عمرہ زائرین کی ٹکٹوں کا ریفنڈ جاری نہیں کررہیں۔عمرہ کمپنیاں دیوالیہ ہو رہی ہیں۔ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور ہیں۔بے روز گار ہونے والے ہزاروں لوگوں نے وزیر اعظم سے ریلیف فنڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ٹریول کمپنیاں

مزید :

صفحہ آخر -