صورتحال روزانہ ہی بدل رہی ہے، کرونا پر چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائیگا: یاسمین راشد

    صورتحال روزانہ ہی بدل رہی ہے، کرونا پر چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے فائدہ ...

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرنگرانی چین سے آئے ڈاکٹرزکے ہمراہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی سیشن ہوا،آگاہی سیشن کے آغازمیں چین اورپاکستان کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں، چینی طبی ماہرین کی جانب سے حاضرین کوآگاہی لیکچرزدیئے گئے۔ چینی ڈاکٹرزنے حاضرین کوچین میں کروناوائرس سے ہونے والے جانی ومالی نقصان اورتدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیاگیااورمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے قیمتی تجاویزاورآراء پیش کیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہماری دعوت پر ڈاکٹرزکوبھیجنے پرچین کے شکرگزارہیں۔ کروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائیگا۔ کروناوائرس نے عالمی وباء کی شکل اختیارکرکے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال میں انتہائی اہم فیصلے اٹھائے جارہے ہیں۔ کروناوائرس کے پھیلاوکوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیراورمحدودمیل جول ہی واحدحل ہے۔پنجاب میں لیبزاوربستروں کی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔ ملتان میں قرنطینہ سنٹرسے مریضوں کی صحتیابی کے بعداپنے گھروں کوواپسی مثبت تبدیلی ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔کروناوائرس سے روزانہ کی صورتحال بدل رہی ہے۔کروناوائرس پرقابوپانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -