منکیرہ، قرنطینہ سے 50 افراد کے فرار ہونے پرمسجد مہتم کیخلاف مقدمہ
سرگودھا(این این آئی)منکیرہ میں تبلیغی جماعت کے 50 سے زائد افراد کے فرارہونے پر مسجد مہتم مسجد کیخلاف درج جبکہ ایس ایچ او لائن حاضرکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اصغر چوک کے قریب مسجد قبا میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی آمد پر مقیم 120 افراد کو پابند بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مسجد قباء کو قرنطینہ قرار دے کر محکمہ مال کا پٹواری اور نفری تعینات کیا گیا، 50 سے زائد افراد دوسرے دروازوں کے راستے فرار ہو گئے جس پر ڈی پی او بھکر نے متعلقہ ایس ایچ او کو لائن حاضر کر دیا جبکہ منکیرہ پولیس نے تحصیلدار محمد رمضان کی مدعیت میں قرنطینہ سے50سے زائد افراد کے فرار پر مہتم مسجد مولانا عظیم کے خلاف زیر دفعہ 188 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ درج