کرغزستان میں پھنسے طلبہ کا وطن واپسی کیلئے انتظام کرنے کا مطالبہ

    کرغزستان میں پھنسے طلبہ کا وطن واپسی کیلئے انتظام کرنے کا مطالبہ

  

بشکیک (آئی این پی) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقیم پاکستانی طلبہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری وطن واپسی کیلئے فلائٹس کا انتظام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقیم پاکستانی طالب علم ارباز خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کرغزستان میں مقیم پاکستانی طلبہ کرونا وائرس کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ارباز خان کے مطابق کرغزستان میں کرونا کی ٹیسٹ کٹس تک دستیاب نہیں جبکہ ہم لوگ مالی بحران کا بھی شکار ہیں، لہٰذا حکومت پاکستان ہماری جلد وطن واپسی کیلئے فلائٹس چلائے۔

کرغزستان طلبہ

مزید :

صفحہ آخر -