پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 665 مسافر برطانیہ روانہ

  پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے 665 مسافر برطانیہ روانہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے 2 خصوصی طیارے اسلام آباد سے 665 مسافروں کو لے کر برطانیہ چلے گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 9701 اسلام آباد سے 340 مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوئی،پی کے 791 سے 325 مسافر برمنگھم روانہ ہوئے۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اورسکریننگ کی جبکہ دونوں جہازوں میں اْڑان بھرنے سے پہلے سپرے بھی کیا گیا۔ مسافروں کو ماسک پہننے کے بعد طیاروں میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

مسافر روانہ

مزید :

صفحہ آخر -