کینیڈا، ترکی سے آئے25 مسافروں میں کرونا کی تشخیص کاانکشاف

کینیڈا، ترکی سے آئے25 مسافروں میں کرونا کی تشخیص کاانکشاف

  

اسلام آباد (این این آئی)کینیڈ اور ترکی سے اسلام آباد آنیوالے25 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز 300سے زائد مسافرپی آئی اے کی خصوصی پرواز ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پہنچے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 25 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہیلتھ ملازمین کا ٹیسٹ اور امیگریشن، اے ایس ایف اور سی ایاے سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے دیگر ملازمین کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس صورتحال کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ملازمین نے فوری حفاظتی لباس فراہم کرنے کامطالبہ کردیا ہے۔

کرونا تشخیص

مزید :

صفحہ آخر -