اقوام متحدہ اور مغربی دنیا افغان کیمپوں میں راشن پہنچائے: شہریا ر آفریدی

اقوام متحدہ اور مغربی دنیا افغان کیمپوں میں راشن پہنچائے: شہریا ر آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون میں پھنسے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں خوراک کی کمی کے بارے میں اقوام متحدہ اور مغربی دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں سے روزگار سے محروم افغان مہاجرین عالمی امداد کے منتظر ہیں۔شہریار آفریدی نے افغان کیمپ میں اپنے ذاتی رقم سے افغان مہاجرین کیلئے پہلے سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ کے افتتاح کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی مدد کیلئے اپنے دوستوں کی مدد سے فنڈز اکٹھے کیے ہیں اور وہ افعان مہاجرین کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی ملک کو درپیش مالی مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ اگر پاکستان مالی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے خصوصی امدادی پیکیج تیار کرسکتا ہے تو ترقی یافتہ قومیں محصور پناہ گزینوں کی بازیابی کیلئے کیوں نہیں آسکتیں۔انکی امداد کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ہے۔ مغربی اور ترقی یافتہ ممالک کو ان مہاجرین کی مدد کرناہو گی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مہاجر ایجنسی، یو این ایچ سی آر کے پاکستان کے نمائندے کو خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ مہاجر کیمپوں میں محصور افغانوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے فنڈز فوری طور پر ڈائیورٹ کر دیں تاکہ کسی انسانی المیے سے بچایا جاسکے۔
شہریار آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -