پنجاب حکومت کا مالی امداد کی رقم میں اضافہ،12ہزار روپے کرد ی گئی

پنجاب حکومت کا مالی امداد کی رقم میں اضافہ،12ہزار روپے کرد ی گئی

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے احسن فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیاہے اور 25لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں۔وفاقی حکومت کےاحساس پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعدیکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے۔غریب و مستحق افراد 7اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔پہلے درخواست جمع کرانے والے افراد کو دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکلات کے شکار عوام کی مدد کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت یکسو ہیں - وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ افرادکی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بروقت اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں مالی امداد مستحق خاندانوں کا حق ہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت یہ حق غریب اورمستحق خاندانوں کو لوٹائے گی۔

مالی امداد

مزید :

صفحہ اول -