پنجاب میں لانڈری، ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت

  پنجاب میں لانڈری، ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت

  

لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے صوبے میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا جس میں لانڈری اور ڈرائی کلینرز کا استثنی دے دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز اور لانڈری شاپ مالکان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کریں گے اور صرف ایک ملازم کے ساتھ دکان کھول سکیں گے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کسی قسم کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔

اجازت

مزید :

صفحہ اول -