کرونا خطرناک وبا،امریکہ بھی مقابلہ نہیں کر پا رہا،اسد مجید

کرونا خطرناک وبا،امریکہ بھی مقابلہ نہیں کر پا رہا،اسد مجید

  

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرنا آسان ہے، امریکہ جیسا ملک کرونا وائرس کا مقابلہ نہیں کر پا رہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد مجیدکا کہنا تھاکہ پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ آن لائن سروسز فراہم کر رہے ہیں، پاکستانی امریکی ڈاکٹرز فلاحی کاموں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے کسی ملک نے سوچا بھی نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جیسے ملک میں میڈیکل سپلائی کی کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پاکستان میں حکومت کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔اسد مجید خان نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا، موجودہ حالات میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔

اسد مجید

مزید :

صفحہ اول -