سلیمان شہباز نے حکومتی الزامات کو غلط قراردیدیا

  سلیمان شہباز نے حکومتی الزامات کو غلط قراردیدیا

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حکومت کے الزامات کو غلط قراردے دیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق سلیمان شہباز نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے اعداد و شمار جھوٹ ہیں، یہ اعداد و شمار عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے گھڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جھوٹ کہا جارہا ہے، اس وقت تقریباً اکتیس کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سلیمان شہباز کو سبسڈی دینے کا ذکر کیا تھا۔

سلیمان شہباز

مزید :

صفحہ اول -