کرونا وائرس سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

      کرونا وائرس سے متعلق بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس(آج) بروز پیر کوہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کریں گے،وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان ہر بریفنگ دیں گے۔جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی تجارت پر پڑنے والے اثرات پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائیصحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کیسلسلے میں کیئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیئے قائم کی گئی ہے۔پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینیٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔

کرونا کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -