فیٹف کی شرائط پرعملدرآمد،ایف ایم یو کو خودمختا،دفاتر کوتوسیع دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ و ٹیرارزم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے مالی و آپریشنل خودمختا ری اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ مطابق یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی شرائط پر عملدرآمد کے تحت کیا جارہا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے دفاتر کو بھی توسیع دی جائے گی جس کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اضافی جگہ فراہم کرے گا اس کے علاوہ تجربہ کار افرادی قوت و دیگر وسائل کی فراہمی بھی یقینی بنائے گا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس کیلئے وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مل کر ورکنگ مکمل کریں گے دستاویز کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی صلاحیتوں میں دو مرحلوں میں اضافہ کیا جائے جس کے تحت ایف ایم یو کی کمپنسیشن سٹرکچر اور ہیومن ریسورس پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے گی اور ایف ایم یو کو مزید افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ سٹرکچر کو بھی مزید بہتر و مضبوط بنایا جائے گا۔
ایف ایم یو