پاکستان نے بھارت میں پھنسے شہریوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

  پاکستان نے بھارت میں پھنسے شہریوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے نے بھارت میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی۔نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند ہے، ایسی صورتحال میں جو پاکستانی اس وقت بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہیں اور واپس پاکستان نہیں جاسکتے وہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 00918130950519 پر 24 گھنٹے رابطہ کرسکتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے ای میل ایڈریس helplinephc@gmail.com اور pahicnewdehlhi@mofa.gov.pk بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو اس وقت ممبئی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ متعدد بار بھارت آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اب کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے پریشان ہیں۔ لاک ڈاون کی وجہ سے وہ گھروں سے بھی نہیں نکل سکتے ہیں۔ ان کی طرح درجنوں پاکستانی ممبئی، دہلی سمیت مختلف شہروں میں قیام کیے ہوئے ہیں۔دوسری طرف لاک ڈاؤن کے دوران بھارتی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان کررکھا ہے۔ اس وقت درجنوں پاکستانی اور بھارتی شہری اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے ایک دوسرے ملک میں موجود ہیں اور بارڈربند ہونے کی وجہ سے واپس اپنے ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

ہیلپ لائن

مزید :

صفحہ اول -