پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن پھر معطل ہونے کا امکان

پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن پھر معطل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پالپا کی جانب سے جہاز اڑانے سے روکنے کے باعث قومی ائیرلائن پی آئی اے کا جزوی فضائی آپریشن ایک بار پھرمعطل ہونے کا امکان ہے۔پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روکتے ہوئے خط لکھا ہے کہ فضائی آپریشن کے دوران کرونا وائرس کے ایس او پیز کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا لہٰذا پالپا اپنے ممبران کی سیفٹی پر کوئی لاپرواہی نہیں کرے گی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک فلائٹ آپریٹ کرنے والے کریو کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت پی آئی اے کریو کو کورنٹائن کر رہی ہے تاہم کریو کو کورنٹائن کرنے پر پالپا نے احتجاج کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پالپا کو بتایا ہے کہ یہ ہمارا نہیں سندھ گورنمنٹ کا فیصلہ ہے، پالپا کے ساتھ پی آئی اے انتظامیہ رابطے میں ہے۔ پی آئی اے کریو کی سیفٹی پر سمجھوتا نہیں کرے گی، پالپا کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
فضائی آپریشن

مزید :

صفحہ اول -