کرونا بحران، متحدہ عرب امارات سے 11ٹن امدادی طبی سامان پاکستان پہنچ گیا

کرونا بحران، متحدہ عرب امارات سے 11ٹن امدادی طبی سامان پاکستان پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ صبح متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستانی بھائیوں کیلئے 11 ٹن طبی امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی،ہم غیر معمولی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے دنیا کے ساتھ کھڑے ہونے کی عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح متحدہ عرب امارات سے آنے والی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
امدادی سامان

مزید :

صفحہ اول -