حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، فواد چودھری

  حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، فواد چودھری

  

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس وباء کے دوران معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشش کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی نگرانی میں تین اہم اسکیمیں جاری ہیں جو صرف مستحق لوگوں کیلئے ہیں، ملک بھر سے 1 کروڑ 60 لاکھ لوگوں نے امدادی پیکیج کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے صرف 40 لاکھ لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ باقی امدادی پیکیج کے معیار پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔ چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعمیراتی صنعت کیلئے بڑے پیمانے پر اعلان کردہ پیکیج کو سراہا اور کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی دوبارہ بحالی سے اس سے جڑی دیگر صنعتیں بشمول سینٹریز ٹائلز اور پینٹ بنانے والی انڈسٹریز بھی کام شروع کر دیں گی، کورونا وائرس کے خاتمہ کی کوششوں کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب کم قیمت پر ٹیسٹنگ کٹس اور سینی ٹائزرز کی تیاری شروع کر دی ہے جو ملک بھر میں مہیا کئے جائیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت محققین اور گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ کر ملک میں مہلک وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -