کچھ افراد ایک سے زائد اداروں سے راشن لے رہے ہیں، سعید غنی
کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ بعض افراد ایک کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی راشن لے رہے ہیں۔ یوسی سطح پر کمیٹی بنارہے ہیں جو چیئرمین،زکوۃ کمیٹی چیئرمین،اقلیتی کونسلر پر مشتمل ہوگی،کمیٹی مستحقین تک امدادپہنچائے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھا کہ عالمی وبا کے پیش نظر حکومتی و نجی ادارے ملک میں جاری لاک ڈاون کی صورتحال میں مستحقین کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں، سندھ ریلیف اینی شیٹو کے نام سے ایپ بنائی ہے۔صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ، ہم چاہ رہے ہیں ان افراد کی تفصیلات مل جائیں جو راشن حاصل کر شکے ہیں۔سعید غنی نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے۔
سعید غنی