مستحقین تک مالی امداد شفاف انداز میں پہنچائی جائیگی‘ جہانزیب کھچی

مستحقین تک مالی امداد شفاف انداز میں پہنچائی جائیگی‘ جہانزیب کھچی

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اٹھائے گئے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

اقدامات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے آفس میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ جاری ہے اور عوام اس کی مکمل پابندی کرے اور گھروں میں رہ کر اس موذی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مالی امداد کے اعلان پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور مستحقین تک شفاف انداز میں مالی امداد پہنچائی جائیگی انہوں نے تحصیل بھر میں آٹا فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سیل پوائنٹس مزید بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بلا تعطل آٹافراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی انور علی کانجو نے صوبائی وزیر کو کورونا وائرس کے سلسلہ میں تحصیل بھر میں کیئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ تحصیل میلسی میں قائم کیئے گئے قرنطینہ مراکز دانش سکول ٹبہ سلطانپور، تحصیل کونسل میلسی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور حال ہی میں قرار دیئے گئے قرنطینہ سنٹر تبلیغی مرکز میں موجود افراد کی بہترین دیکھ بھال کو یقینی بنایا گیا ہے اور نافذ کی گئی ایمرجنسی کے حوالے سے عوام کو گھروں تک محدود کرنے بارے بھی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر نے تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کیئے گئے اقدامات پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کو چیک کیا جائے اور عوامی مشکلات کی کمی کیلئے بھی اقدامات عمل میں لائے جائیں اجلاس میں چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ خلیل احمد، محمد نعیم امین، ملک راشد معروف ارائیں، اعجاز احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

جہانزیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -