آن لائن ایجوکیشن سسٹم بنانے میں خاصا وقت درکار: وی سی زکریا یونیورسٹی

  آن لائن ایجوکیشن سسٹم بنانے میں خاصا وقت درکار: وی سی زکریا یونیورسٹی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)وا ئس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان کی جامعات کو آن(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

لائن درس و تدریس کے احکامات دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو بنانے میں خاصا وقت درکار ہوگا، انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان لاہور کو آن لائن فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، ورچوئل یونیورسٹی کے پاس آئی ٹی کا بہترین نظام اور ڈھانچہ موجود ہے تاہم اسے موثربنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری سے اپیل کی کہ ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر کی تعیناتی کی جلد منظوری دیں کیونکہ ریکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث اہم امور متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں محصور طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ آن لائن فاصلاتی نظام سے ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دوسری جامعات میں آن لائن سسٹم کے اجرا کے لئے وسائل اور رہنمائی بھی فراہم کر نا ہوگی۔

وسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -