کامرس ڈیپارٹمنٹ جامعہ زکریا: ایم فل انوویشن اینڈ پرینیو رشپ کلاسز شروع ہونے سے طالبعلم بزنس انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے کیلئے تیار ڈاکٹر آصف یٰسین کی خدمات لائق تحسین

  کامرس ڈیپارٹمنٹ جامعہ زکریا: ایم فل انوویشن اینڈ پرینیو رشپ کلاسز شروع ...

  

روہیلانوالی (نامہ نگار) جنوبی پنجاب میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اعلی تعلیم کی فراہمی میں اعلی مقام (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ہے۔پاکستان بھر سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی طلبہ وطالبات اس جامعہ سے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ایم فل انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ کی کلاسز کے انعقاد نے سٹوڈنٹس کیلئے نئے افق کھول دیے ہیں اس پروگرام کیلئے ڈاکٹر پروفیسر آصف یسین کی بہترین خدمات ہیں اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہونے کے وہ ایم فل کے طلبہ وطالبات کو ہمہ قسمی ایجوکیشنل سہولیات فراہم کر رہے ہیں اس ڈگری سے فارغ التحصیل گریجویٹس بزنس انڈسٹری میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ڈاکٹر آصف یسین آسٹریلیا کی یونیورسٹی کوینزلینڈ سے پی ایچ ڈی کر کے آئے ہیں اور پراجیکٹ منیجمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کی خاصی مہارت رکھتے ہیں اس لیے پاکستانیوں کیلئے بزنس انڈسٹری کیلئے جدت پسند انٹرپرینیورز پروڈیوس کررہے ہیں جو ملک و قوم کے لئے نئے مواقع پیدا کریں گے یہ گریجوایٹس سی پیک میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کا باعث بنیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پورے پاکستان میں نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے بعد بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہو رہی ہے۔کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پروفیسر آصف یسین شبانہ روز محنت کر کے اس پروگرام کو مزید تقویت دے رہے ہیں جبکہ دیگر پروفیسر ز بھی جدت سے اس پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

لائق تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -