عطیات تقسیم کرتے وقت مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے‘ نسیم صادق

  عطیات تقسیم کرتے وقت مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے‘ نسیم صادق

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ہے کہ عطیات تقسیم کرتے وقت مستحقین کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے۔لائنوں میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کے گھروں تک رسائی حاصل کی جائے کی۔ امداد دیتے وقت مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں ان کے دروازوں پر دستک دے کر اشیاء رکھ دی جائیں۔کمشنر نے مخیر حضرات سے کہا کہ عطیات دیتے وقت ہر علاقہ کی ضروریات کو بھی سامنے رکھا جائے۔خشک راشن اور عطیات دیتے وقت میل جول،مصافحہ سے گریز کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے۔ سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دیکھنے میں آیا ہے کہ اشیاء کی تقسیم کے وقت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے جس سے حقداروں تک امداد نہیں پہنچتی عوام ایسے عادی اور پیشہ ور افراد کی نشاندہی کمشنر آفس میں کریں تاکہ وہ حق داروں کا حق نہ مار سکیں اور اشیائے ضروریات حقداروں تک پہنچائی جاسکیں۔

نسیم صادق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -