عمران خان سے خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات‘ تعاون کی یقین دہانی

عمران خان سے خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات‘ تعاون کی یقین دہانی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گورنر ھاوس میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ کرونا کی جنگ کتنی طویل ھو گی یہ کسی کے علم میں نہیں لیکن اس جنگ میں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

فتح ھماری ھو گی کہ ھماری نیت اور محنت جلد ھی رنگ لائے گی کہ میں نے کرونا کے اس بحران میں دیکھا ھے کہ ھر طبقہ سے تعلق رکھنے والا اس جنگ میں ھمارے ھاتھ مضبوط کر رھا ھے خاص طور کاروباری اور مخیر حضرات نے میرے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دئیے ھیں جس کے لئے میں ان کا ممنون ھوں اس موقع پر چیرمین ملتان ڈراء پورٹ ٹرسٹ اور ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر خواجہ جلال الدین رومی نے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ محمود گروپ آف انڈسٹریز ھمشیہ آڑے وقتوں میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ھوتی ھے اس لئے جب سے ملک میں کررونا کی وجہ سے عوام مشکلات میں گھرے ھیں تب سے لے کر اب تک پنجاب کے مختلف سرکاری ھسپتالوں میں حفاظتی کیٹس اور ٹسٹنگ کیٹس کے علاوہ دیگر ضرروی سامان مہیا کر رھا ھے ھم جنوبی پنجاب کو کررونا کی وباء سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج اور حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر بے شمار منصوبوں پر دن رات کام کر رھے ھیں تاکہ ھم اپنے خطے کے لوگوں کو اس سے محفوظ کر سکیں خواجہ جلال الدین رومی نے احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر سے مطالبہ کیا کہ وہ انصاف امداد پروگرام میں جنوبی پنجاب کے بے وسیلہ عوام تک یہ امداد لازمی تقسیم کریں کہ ان علاقوں کے عوام پہلے ھی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رھے ھیں خواجہ جلال الدین رومی نے جنوبی پنجاب کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں کی تعریف کی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا متاثرین کے پروگرام کے بعد جو ملک پہلا اجلاس ھوا اس کی صدارت شاہ محمود قریشی نے کی جس میں جنوبی پنجاب کے لئے بے شمار منصوبوں کی منظوری دی گئی اس موقعہ پر خواجہ رومی نے بتایا کہ گزشتہ دو ھفتوں کے دوران ھم نے تین ھزار سے زیادہ گھرانوں تک ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر راشن کا سامان گھروں تک پہنچایا ھے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رھے گا خواجہ جلال الدین رومی نے کررونا کی اس جنگ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو جنوبی پنجاب میں تعاون کا یقین دلایا کہ اس موقعہ پر انھوں نے اپنے گروپ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کوایک خطیر رقم کا چیک انصاف امداد پروگرام کے لئے پیش کیا اور حکومت سے گزارش کی کہ وہ اس میں جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی شئیر دیں گی پنجاب نے خطاب کرتے ھوئے وزیر اعظم کو بتایا کہ محمودگروپ آف انڈسٹریز عرصے سے جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے بے شمار فلاحی منصوبوں پر کام کر رھاھے جس سے عوام کو ان کے علاقوں میں مفت صاف پانی و طبی سہولیات مل رھی ھیں وزیر اعظم نے اس موقعہ پر کہا کہ آپ کا گروپ ھمشیہ دْکھی انسانیت کے لئے کوشاں رھتا ھے جس کا ایک ثبوت یہ ھے کہ شوکت خانم ھسپتال کے لئے آپ نے ھمشیہ تعاون کیا ھے جس کی میں دل سے قدر کرتا ھوں اس موقعہ پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

یقین دہانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -