وہاڑی‘ یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا‘ چینی ختم‘ شہری خالی ساتھ واپس

وہاڑی‘ یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا‘ چینی ختم‘ شہری خالی ساتھ واپس

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) حکومت شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی یوٹیلٹی سٹورز پر مبینہ طور پر آٹا اور چینی دستیاب نہیں تفصیل کے مطابق شہریوں محمد اختر، سرور(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

، نیاز احمد، محمد نذیر و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کے لیے پیکج کا اعلان تو کر دیا لیکن ریلیف دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے ایک مہینہ گزرنے کو ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن آٹا اور چینی دستیاب نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں دوکاندار بھی صرف من پسند افراد میں آٹا دے رہے ہیں جبکہ زیادہ تر افراد کو نہ ہونے یا جہاں سے باقی مال خریدتے ہو وہاں سے جا کر آٹا خرید لو کہ کر بھگا دیا جاتا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے اور آٹا اور چینی فوری طور پر یوٹیلٹی سٹوروں پر وافر مقدار میں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -