احساس امداد پروگرام‘ 10اپریل سے رقوم کی ادائیگی شروع

  احساس امداد پروگرام‘ 10اپریل سے رقوم کی ادائیگی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اسے غریب لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ ہم ان کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ امداد فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کا اظہارممتاز آباد میں غریبوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ کورونا کی صورت میں ہم آزمائش سے گذر رہے ہیں۔مشکل حالات میں احسن طریقہ سے نمٹنا مہذب اقوام کا شیوا ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے قائدین اپنی عوام سے سے مخلص ہیں اور وہ ان کی مشکل حالات میں بھی مدد ضرور کریں گیاور انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا طریقہ کار اپنا رہے ہیں کہ ہمارے وسائل غر یبوں اور حقداروں پرخرچ ہوں۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا چاہیے،اس کی بدولت ہی ہم مشکل حالات کا سامنا کر سکتیہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے معاشی پیکیج سے ہم جلد اس تکلیف دہ صورتحال سے نکل آئیں گے۔ غریب،دیہاڑی دار،مزدور اور مستحق لوگ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کریں،انہیں ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔حکومت تمام عمل شفاف انداز میں مکمل کر رہی ہے تاکہ کوئی حق دار محروم رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس جلد ہی میدان عمل میں ہوگی اور اپنے لوگوں کی بھرپور خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس امداد پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 اپریل ہے جبکہ 10 اپریل سے رقوم کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔
ادائیگیاں