دیہی مراکز صحت سے ادویات ختم‘ کرونا وائرس کے بھی نمائشی انتظامات

  دیہی مراکز صحت سے ادویات ختم‘ کرونا وائرس کے بھی نمائشی انتظامات

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)پی ایچ ایف ایم سی وہاڑی کے زیر کنٹرول ضلع بھر کے بنیادی و دیہی مراکز صحت پر ادویات کا فقدان ہے تفصیل کے مطابق ضلع وہاڑی کے بنیادی و دیہی مراکزصحت پر ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدیدمشکلات(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کاسامنا ہے۔ مقامی شہریوں رانا محمد اشفاق، لیاقت علی، منظور الحسن،محمد سرفراز، سید فخر الزمان، رانا محمد اقبال رونق، راؤکنورافتخار اور دیگرنے کہا ہے کہ پی ایچ ایف سی وہاڑی کے زیر کنٹرول مراکز صحت پر ادویات اور دیگر طبی سہولیات،کتے کاٹے کی ویکسین موجود نہ ہے جبکہ کورونا کے حوالہ سے نمائشی اقدامات کیے گئے ہیں مراکز صحت پرغیر معیاری خود ساختہ سینیٹائزر پرائیویٹ بوتل میں بھر کراورچندغیر معیاری ماسک بھجوائے گئے ہیں کورونا کاؤنٹر کے لئے پرانی میزوں پر شیشے لگا کر پی ایچ ایف ایم سی کے پینا فلیکس لگا کر مبینہ طور پر بھاری کرپشن کی جارہی ہے اور اعلیٰ افسران کو اپنے غیر معیاری اقدامات کے زریعے سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے جو کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔حکومت پنجاب فوری طور پران نمائشی اقدامات کے حوالے سے جاری مبینہ کرپشن کاآڈٹ کرائے۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -